پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت سے متعلق اعلیٰ حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازگل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت
سول عدالت میں کی جائے یا کورٹ مارشل؟ اس اہم معاملے پر اعلیٰ حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے اصرار کا امکان ہے کہ شہباز گل بغاوت کیس مارشل کی قانونی
حدود میں آتا ہے۔ حکومت نے اس معاملے پر باضابطہ تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔