کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمالی مشرقی حصے میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں ۔کراچی
میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، ملیر ، قائد آباد ، یونیورسٹی روڈ ، سکیم 33 ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ۔ کلفٹن ، ڈیفنس ، کورنگی اور لاندھی کے
علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ سمندر میں شدید طغیانی کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج سے مون
آئندہ دنوں کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی
10سے 13اگست2022 میں مزید بارشوں کا امکان۔مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 10 اگست (بدھ) سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی#Monsoon2022 pic.twitter.com/BMWk15DZHq
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 8, 2022
سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی اور دیگر شہروں کے لیے اربن فلڈنگ الرٹ جاری تھا۔ گزشتہ روز ڈان سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا تھا کہ 11 اگست
کے بعد سسٹم زیادہ طاقتور ہونے کی توقع ہے جبکہ مشرقی بھارت میں بننے والا ہوا کم دباؤ پاکستان میں داخل ہوگا، اس کے اثرات پورے سندھ پر پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی نظام نے سمندری ہواؤں
کو روک دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 13 اگست کے دوران سمندری صورتحال انتہائی خراب ہونے کا خدشہ ہے، اس میں ماہی گیروں کو اضافی احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں ۔
تیز ہوا اور آندھی چلنے کی صورت میں زیر تعمیر عمارات، بل بورڈز، اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں سے مناسب فاصلہ رکھیں- ترجمان کے الیکٹرک
(1/4)
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) August 10, 2022