سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران مریم نواز گر گئیں

راجن پور، اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران گر گئیں۔راجن پور میں زیادہ متاثرین جمع ہونے کی وجہ سے مریم نواز چھوٹی میز پر چڑھ گئیں، دوران تقریر

میز ٹوٹ جانے سے وہ لڑ کھڑا گئیں۔مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب مکمل کیا۔یاد رہے کہ مریم نواز خصوصی طیارے سے ڈی جی خان ایئرپورٹ پہنچیں اور وہاں سے راجن پور گئی تھیں۔واضح رہے کہ

مریم نواز نے اس سے قبل سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کروائی۔

Scroll to Top