” سیاسی جنت عوام کے قدموں تلے، صحت اجازت دیتی تو خود متاثرین کے پاس ہوتا” آصف علی زرداری کا بیان آگیا

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے۔ صحت اجازت دیتی تو ایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وہ عوام کے درمیان ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں اللہ تعالی کی

ذات پر ایمان ہے اور پختہ یقین ہے کہ وہ قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمے داری ضرور پوری کرے گی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے وزراءاور اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے

حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگروم کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے اور ساتھ ساتھ حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کرکے غریبوں کی مدد کرے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ “عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے” کے اصول کو مشعل راہ بنایا جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ متاثرین سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

Scroll to Top