‏سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کر لیے

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے جس کی تصدیق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔ سپیکر نے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے

مراسلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔پی ٹی آئی کے مبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔سپیکر نےممبران قومی اسمبلی علی محمد خان(NA-22)،

فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)،فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان کےاستعفے بھی

قبول کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور سردار ایاز صادق سے مشاورت کی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے گئے۔ سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا لیکن کوئی بھی نہیں آیا۔ خیال رہے کہ مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد پارٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو پہلے بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا تھا تاہم

کوئی بھی رکن تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کا موقف تھا چونکہ انہوں نے اسمبلی فلور پر استعفے دیے ہیں اس لیے تمام ارکان کے استعفے منظور ہوجانے چاہئیں اور اس کیلئے فرداً فرداً تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی @RPAPPP نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔ https://t.co/oOOxPuqyyb

— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) July 28, 2022

Scroll to Top