سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں قائم ہونے والی پنجاب حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی عائد ہونے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 16 ہزار اساتذہ

کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابقہ پنجاب حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لئے ایک لاکھ 5 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی

تھی۔ پہلے مرحلے میں 16 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 14 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جانا تھا جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کی بھرتیوں کی دوبارہ اجازت لینے کے لئے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو

ارسال کردی ہے۔ جس کی منظوری کے فوری بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) نے ہونے والی بارشوں کے باعث پیف کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل ملتوی

کردی ہے اور اب 6 اگست سے پیف کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پیف ترجمان کا کہنا ہے کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کے دوران اگر کسی سکول میں بچوں کی جعلی رجسٹریشن ثابت ہوگئی تو اس سکول کو بند کردیا جائے گا۔

Scroll to Top