لاہور : تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 13 اگست کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کریں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس
منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی
تجویز پر غور کیا گیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔ نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد سے جسلہ لاہور منتقل کرنے کی ابھی تک
وجوہات نہیں بتائی گئیں تاہم اعلان کیا گیا ہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات لاہور میں جلسہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مطابق جلسہ لاہور میں ہاکی سٹیڈیم میں کیا جائے گا۔