دیر آئند درست آئند: شہباز شریف نے عمران خان کو ناقابل یقین آفر دے دی۔۔۔پوری پی ٹی آئی حیران رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) مل جل کر آگے بڑھنے کا مشن،وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو سیلاب اور معیشت کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیٹھ کر

مل کر بات کرنی چاہیے کیونکہ حکومت آنے جانے والی چیز ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فی الحال اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دیں اور مسلسل بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کو

ریلیف فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کریں،وزیر اعظم ہاؤس میں عالمی میڈیا سے بات کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے کہنا چاہتے ہیں کہ آئیں مل کر کوشش کریں، فکر اور عمل کے ساتھ اور متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان کو

’ چارٹر آف اکانومی‘ کی پیشکش متعدد موقع پر کی ہے لیکن عمران خان اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک بار پھر وہ اپنی ساکھ کو داو پر لگاتے ہوئے عمران خان کو یہی پیشکش کرتے ہیں کہ آئیں بیٹھیں اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک قومی انٹیگریٹی سے کام کریں۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ پاکستان کو اس مشکل سے متحد ہو کر کیسے نکالا جائے کیونکہ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے،سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے سب کو آگے آنا ہو گا۔

Scroll to Top