dua zahra zaheer

دعا کی دارالامان جانے کی خواہش ظہیر کی نئی چال یا کوئی اور چکر؟ وکیل جبران ناصر نے ساری حقیقت بتا دی

dua zahra zaheer
dua zahra zaheer

لاہور(ویب ڈیسک) دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے دعا زہرا کی دارالامان میں رہنے کی خواہش کو ظہیر کی نئی چال قرار دےد یا۔ مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے ٹوئٹ کی کہ قانون

کو دھوکا دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، ملزم ظہیر حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دھوکا دہی کے ذریعے حقائق چھپا رہا ہے اور دعا زہرا کو عدالت میں جھوٹ بولنے کا کہا جا رہا

ہے کہ وہ دارالامان جانا چاہتی ہے جس کے باعث اسے سندھ پولیس کراچی میں پیش نہیں کر سکتی۔جبران ناصر نے خیال ظاہر کیا کہ لڑکی سے دارالامان جانے کی درخواست دائر کروائی گئی کیونکہ وہاں ملزم اور اس کے

ساتھی آسانی سے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔مدعی کے وکیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں یقین ہے کہ پنجاب حکومت لڑکی کو دارالامان سے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی

To save their own life Zaheer/accomplices will go to any length. Please see the application submitted in name of #DuaZahra. She says my relation with my husband Zaheer aren’t good, I have separated from husband & have no protection from Parents hence I need to go to Darul Amaan. pic.twitter.com/zKL5zXDT7O

— M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) July 19, 2022

جس میں مکمل اور مناسب سہولیات موجود ہیں۔جبران ناصر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اپنی جان بچانے کے لیے ظہیر اور اس کے ساتھی کسی بھی حد تک جائیں گے، براہِ کرم دعا زہرا کے نام سے جمع کرائی گئی درخواست پر غور کریں جس میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر سے تعلقات خوشگوار نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دعازہرا نے

We remain grateful Salman sb and are confident that under your supervision the child will not be allowed access to any stranger specially any media personnel, any of the family members of the accused and the 33 individuals nominated in the FIR/Investigation. https://t.co/pCXqettIOB

— M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) July 19, 2022

دارالامان جانے کے لیے لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ شوہر ظہیراحمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے اور خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اور دیگر افراد سے سنگین نتائج کی

Every dirty trick being adopted to dodge the law. The accused Zaheer concealing facts from Lahore High Courts to secure protective bail through fraud & the minor child being made to lie to Court that she wants to go to Darul Aman so Sindh Police can’t produce her in Khi #DuaZahra

— M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) July 19, 2022

دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا اپنی مرضی سےسکیورٹی کے لیے دارالامان جاناچاہتی ہوں۔دعا کا کہنا تھاکہ مجھے والدین سے مسلسل جان کا خطرہ ہے، وہ مارتے تھے، والدین خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان بھیج دیا تھا۔

Scroll to Top