حیران کن کہانی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اشرف راہی کو قریبی رشتے دار نے زندگی سے محروم کرایا۔پولیس ذرائع کے مطابق اشرف راہی نے رشتے دار بلال کے

زیورات بینک لاکر میں رکھوائے تھے۔ اشرف راہی نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دیے اور رشتے دار کو جعلی زیورات دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو

زندگی سے محروم کر ڈالا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو چند روز قبل نشانہ بنا دیا گیا تھا۔

Scroll to Top