اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مہنگائی سے پریشان ماں کی ویڈیو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھیج دی جس پر ان کا جواب بھی موصول ہوا
جسے سینئر صحافی نے پروگرام میں جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے مفتاح اسماعیل کا ویڈیو پر ردعمل بھی عوام کو سنوایا جس میں وزیر خزانہ نے کہاہماری بہن
کی یہ تکلیف بے شک دلخراش تکلیف ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ ان کا بل جون کا ہے اور جون میں حکومت نے کوئی بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی، جولائی کے آخر میں بجلی کا ریٹ بڑھا تھا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہن نے یہ
بھی کہا ہے کہ بچے کی ایپی لیپسی کی دوائی مہنگی ہوگئی ہے تو بھئی ہمارے آنے کے بعد کوئی بھی دوائی ایک روپے مہنگی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے جنوری میں دوائیوں پر سیلز ٹیکس ڈال
دیا تھا، ہم نے اسے ختم کرکے ایک فیصد کیا اور اب اسے بھی ختم کیا جارہا ہے، میری بہن کی دوائی بھی مہنگی نہیں ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ باقی اشیاء ضرور مہنگی ہوئی ہیں، ان کی باتیں دلخراش ہیں لیکن سری
لنکا میں خواتین تین تین دن تک گیس سلنڈر کے لیے لائن میں کھڑی رہتی ہیں، 10 دن تک لوگ پیٹرول کی لائن میں کھڑے رہتے ہیں، اگر ہم یہ اشیاء مہنگی نہ کرتے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجاتا، یہ ہمارا ملک ہے اور اسے ہم نے بچانا تھا۔