جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا بلکہ۔۔۔ عطا تارڑ نے پنجاب کے وزیر داخلہ پر انگلیاں اٹھا دیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ایک انٹرویومیں عطا تارڑ نے کہا کہ

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور ان کی ٹیم نااہل ہے، گزشتہ روز جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا، جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا گیا۔عطا تارڑ نے کہا میں گزشتہ روز بھی پنجاب میں تھا، یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی

ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا؟انہوں نے کہا نوٹس ملے تو دیکھ کر ہی فیصلہ کروں گا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں، 48 گھنٹوں میں ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنمانے کہا کہ 25 مئی کو ان کو کیا ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت دینا درست تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو

والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، شہباز گل کی حرکت قابل مذمت ہے، 2013 میں نواز شریف خود معاملات سلجھانے بنی گالا گئے تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست بند گلی میں لے آئے ہیں، عمران خان کی جلسوں میں تقریر دیکھ لیں۔

Scroll to Top