”جس نے خان کو دو مرتبہ دھوکہ دیا اس کے گھر کی عورت ہمارے ایک لیڈر کے گھر پہنچی اور معافی طلب کی،خان نے فوری کہا ہاں کردو “

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ جس شخص نے خان کو دو مرتبہ دھو کہ دیا اس کے گھر کی ایک عورت ہمارے لیڈر کے گھر آئی اور معافی مانگی ، خان کو رابطہ کر کے بتایا گیا تو انہوں نے فوری کہا کہ

جو مانگ رہی ہے ہاں کر دو ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے کسی بھی شخصیت کا نام لیے بغیر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”خان سے عشق کیوں نہ کرے کوئی۔جس نے خان کو دو دفعہ دھوکہ دیا۔گھٹیا زبان استعمال کی۔ نقصان پہنچایا۔ کل رات ان کی گھر کی عورت ہمارے ایک لیڈر کے گھر پہنچی۔ اور معافی کی طلب

کی۔ مجھے میسج آیا۔ میں نے خان سے رابطہ کیا۔ تمام طاقت ہونے کے باوجود خان نے ایک لمحے میں کہا۔اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ مائیں بہنیں سانجھی ہوتی ہیں۔ جو وہ مانگ رہیں ہیں ہاں کر دو اور عزت احترام سے واپس بھیجو۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج صبح ہی عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی ہے جبکہ ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں پیشی کے دوران شبیر گجر نے کہا کہ اللہ کی رضاکیلئے نذیرچوہان کومعاف کردیا ہے، نذیرچوہان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں ،جس کے بعد احاطہ عدالت میں نذیرچوہان اورشبیرگجرآپس میں گلے بھی ملے جس پر مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی اور 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

Scroll to Top