اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔92 نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی طرح اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ایک یا دو روز
بعد تبدیل ہوں گی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈالر سستا یا مہنگا ہونے کی صورت میں ایک دو روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا بڑھنے کا 15 روزہ
طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا مکینزم اسی ہفتے فائنل ہو گا۔ نئے مکینزم کے مطابق ڈالر کی قیمت اوپر جانے پر 15 روز کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔یہ فیصلہ پٹرولیم تقسیم کار
کمپنیوں کے مطالبے پر کیا گیا۔پمپ مالکان فیصلے پر نئی قیمت لاگو کرنے کے مجاذ ہوں گے۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ڈالرکے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنے کا
فیصلہ کیا تھا۔فاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویزکی منظوری دی، ای سی سی نے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے دیگر آپشنز پر بھی کام
کرنے کی ہدایت کی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بھی تجاویز مانگ لیں۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے پی ایس او کے واجبات کے اجراء کی منظوری دی، یہ فیصلہ تیل اور گیس کی سپلائی چین کے تسلسل اور پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کیا ، ای سی سی نے پی ایس او کے لیے 30 ارب روپےکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔