تحریک انصاف کا ایک ایم پی اے 25 کروڑ روپے میں بِک گیا۔ ڈاکٹر شہبازگل کا دعویٰ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ایم پی اے 25 کروڑ میں زرداری اور ن لیگ نے خریداہے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ قوم نہیں چھوڑے گی ان غداروں کو۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ تک کی پیشکش ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد راس کا کہنا تھا کہ دوبارہ پیسہ چل رہا ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو 30 سے 50 کروڑ کی پیشکش ہو رہی ہے، یہ ہاری ہوئی پارٹی ہے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت بنا رہے ہیں۔
ہمارا ایک ایم پی اے 25 کروڑ میں زرداری اور ن لیگ نے خریدہ ہے۔ قوم نہیں چھوڑے گی ان غداروں کو۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 20, 2022