کسی کو اولاد وقت پر ملتی ہے تو کسی کو تاخیر سے۔ اور تو اور کچھ لوگوں کو تو اللہ بڑھاپے میں اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے۔ آج ہم ان خوش نصیب بزرگوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جنہیں خداوند تعالیٰ نے بڑھاپے میں اولاد کی نعمت سے نوازا۔
1- سکھ جوڑے کے بیٹے کی پیدائش بزرگ سکھ جوڑے کے ہاں سال 2016 کو بیٹا پیدا ہوا تھا جس کی خوشخبری سے پورا بھارت گونج اٹھا تھا۔ مہیندر سنگھ گِل جن کا نام ہے وہ جب 79 برس کے تھے تب ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا۔ اس وقت ان کی اہلیہ
دلجندر کور کی عمر 72 برس تھی جب وہ بیٹے کی ماں بنیں۔ دونوں بزرگ جوڑے کے ہاں بیٹے کی ولادت نے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بزرگ سکھ جوڑے نے اپنے بیٹے کا ارمان سنگھ رکھا تھا۔ ارمان سنگھ آج چھ برس کا ہوگیا ہوگا۔
2- 118 سال کی عمر میں سلمان المل باپ بنےعرب ملک لبنان کے شہری سلمان المل جو 118سال کی عمر میں باپ بنا تھا۔ اس وقت بھی سلمان المل صحت مند اور تندرست تھے۔ ان کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ 2 میل تک چل کر سفے طے کرلیتے تھے اور یہی ان کی تندرستی کا راز تھا۔ سلمان المل آج زندہ ہیں یا نہیں اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔
3- 88 سال کی عمر میں بیٹا پیدا ہوا نامور عالم دین سرپرست اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا سید عبدالستار شاہ کو اللہ نے 88 سال کی عمر میں بیٹے کی نعمت سے نوازا جن کی پوسٹ فیسبک اور ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہیں۔