بیجنگ (این این آئی)چین میں ایک چلتی گاڑی سے بچی سڑک پر گر گئی تاہم خود قسمتی سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر چین کے صوبے زی جیانگ کے شہر ننگ بو
کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر سگنل بند ہونے پر کچھ گاڑیاں رک جاتی ہیں، اسی دوران ایک گاڑی میں سوار بچی پچھلی دروازے کی کھڑکی سے سر باہر نکال کر کھڑی ہو جاتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سگنل گرین ہوتا ہے تو گاڑی چل پڑتی ہے لیکن بچی اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سڑک پر سر کے بل گر جاتی ہے اور سڑک پر پاں مار کر رونے لگتی ہے تاہم خوش قسمتی سے
Heights of Careless parents.#China – Child falls out of #car window in Ningbo, China. pic.twitter.com/rowxkQL62P
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) August 3, 2022
پیچھے کوئی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے بچی کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہتی ہے۔واقعے سے بے خبر بچی کے والدین گاڑی آگے لے جاتے ہیں جبکہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کا ڈرائیور رک کر بچی کو اٹھا کر اسے سینے سے لگا لیتا ہے اور سڑک کنارے لے جاتا ہے۔