اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے شاہ نے مقامی صحافی اور رکن قومی اسمبلی میں صلح کرادی۔سوشل میڈیا پر مراد علی شاہ کی اندرون سندھ دورے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں
صحافی کو سمجھاتے اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے سکندر راہپوٹو کو ان کے گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔بعد ازاں ایم این سکندر راہپوٹو نے غصہ کرتے ہوئے صحافی کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر مراد علی شاہ نے
کہا کہ ’مت کرو یار میں کرپٹ ہوں‘۔اس کے بعد مراد علی شاہ نے معافی مانگ کر دونوں میں صلح کرادی۔
بس یار میں کرپٹ ہوں, وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےسوال پوچھنے پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے سکندر راہپوٹو کو صحافی پر غصہ اگیا۔ مراد علی شاہ نے معافی مانگ کر دونوں میں صلح کرادی۔ pic.twitter.com/GNT6Q8ZGhS
— Asghar Narejo (@AsgharNarejoo) August 29, 2022