بدترین معاشی اور سیاسی بحران !!!پاکستان کے بحران ہونے کا خدشہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کابیل آؤٹ پیکج جلدنہ آیا توپاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے

Imageذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹیلیٹر پر ہے، سیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے مزید لکھا کہ “سیاسی انتشار،خلفشار اورعدم استحکام

پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہوگرم ہویاسخت،سب کومل کرملک بچانا ہے،ایک ایک دن قیمتی ہے”۔ان کا کہنا تھا کہ “سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے ، مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔”

Scroll to Top