بارشوں کے بعد ملک کے بڑے شہر میں زلزلہ، تباہی کا خدشہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ کے جھٹکے بلوچستان کے وسطی شہر قلات اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق

زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 34 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ قلات میں آنے والے زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ دوسری جانب امریکی جیوجیکل سروے نے قلات میں زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

زلزلہ قلات سے 22.2 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صوبے سمیت ملک بھر میں مون سون کی بارشوں سے سیلاب سے تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ سیلاب کی تباہی سے پاکستان میں ہزاروں سڑکیں، مکانات، بجلی کے کھمبے اور پل بری طرح تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد جاں بحق ہوئے اور بارشوں کے اس سیزن میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

Scroll to Top