byelection

این اے 245 پرضمنی انتخاب، 100 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آگئے، کونسی جماعت آگے؟

byelection
by elections

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی

وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ این اے 245 کے 263 میں سے 100 پولنگ اسٹیشن کے

غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 10471 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 3857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار

محمد احمد رضا نے 3058 ووٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 1117 اور پاک سرزمین پارٹی کے امیداوار سید حفیظ الدین کو 353 ووٹ ملے۔

Scroll to Top