آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ شیخ رشید نے بتادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آصف زرداری کی دبئی روانگی سے متعلق اپنا ردعمل دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 5درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔انکا کہنا تھا کہ 30اگست تک

فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر

سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ’دبئی‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔تاہم اب بختاور بھٹو نے آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے بعد سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بختاور نے لکھا ‘اگر وہ جیل کے

11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں۔

5درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 25, 2022

Scroll to Top