‘ آئی ایم ایف سے قرض دلایا جائے، آرمی چیف کا امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ کو فون

راولپنڈی: چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ سے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی۔میڈ یا پر سامنے آنے والی اس خبر کی تاحال

تصدیق نہیں ہو سکی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بھی ابھی تک اس خبر پر تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ۔ ویب سائٹ ‘نکئی ایشیا، میں شائع ہونے والی وجاہت سعید کی رپورٹ کے

مطابق آرمی چیف نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ

ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دباؤ ڈالے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔

Scroll to Top