آئی ایس پی آر نے مجھے میڈیا پر آنے سے روک دیا ہے ، سینئر دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کو بھی آئی ایس پی آر نے میڈیا پر آنے سے روک دیا ۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار امجد شعیب نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ میں

اس صورتحال میں محسوس کرتا ہوں کہ میرے پاس بہت زیادہ ایسا کچھ کہنے کیلئے نہیں ہے جس طرح کی مجھے آئی ایس پی آر نے ہدایات دیں ان کے مطابق میں کوئی خاص بھی نہیں کر سکتا ، مجھے پر پابندی لگائی کہ آپ ٹی وی چینلز پر نہیں جائیں گے اس لیے میں نے ٹاک شوز پر جانا بند کر دیا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ میں اپنے

چینل پر جو میرے پاس ٹاپک ہوتے ہیں ان پر بات کر کے انہیں اپ لوڈ کر دیتا ہوں ۔صحافی کا کہناتھا کہ عمران خان رجیم چینج کا اکثر ذکر کرتے ہیں کے جواب میں امجد شعیب کا کہنا تھا کہ یہی ایک نقطہ اختلافی میرا اور آئی ایس پی آر کا بھی باقیوں کا بھی ۔ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ سمجھتاہوں کہ یہ رجیم چینج ایک باقاعدہ

سازش تھی ،جس کے تحت یہ سب ہوا ہے ، اس سازش میں بیرونی عناصر بھی شامل ہیں کیونکہ عمران خان کی پالیسز ایسی تھیں جو باہر کی مغربی دنیا کے بہت موافق نہیں تھیں ، اس لیے وہ بھی اس میں شامل ہوں گے لیکن ہمیں جو نظر آیا جس نے یہ کام کیا وہ تو یہی تھے جن کے ذریعے خریدو فروخت وہوئی ، اور انتہائی گھٹیا اور غیر مہذب طریقے سے لوگوں نے اپنے ضمیر کو بیچا ہے ، تو مجھے اس دکھ ہوا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی

صورتحال ٹھیک نہیں ہے ، اس میں سب سے غلط چیز ہے وہ یہ ہے کہ آج جو حکومت ہے باوجود اس کے پوری دنیا پر واضح رہے کہ ان کو عوام حمایت بالکل بھی حاصل نہیں ہے ، لہذا وہ زبردستی اپنے آپ کو قائم رکھنے کیلئے ایسے ایسے غلط کام کر رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے اور ملک کے حالات مایوس حد تک خراب ہیں ۔

Scroll to Top