اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن: آصف علی زرداری پھر حرکت میں آ گئے ۔۔۔ کتنے ایم پی ایز کیساتھ رابطے میں ہیں؟ اندر کی خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اورسابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری 9 ایم پی ایز سے رابطے میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ آصف زرداری! مجھے معلوم ہے تم پنجاب کے 9 ایم پی ایز سے رابطے میں ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کس کے ذریعے تم ضمیروں کے

سودے کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے الیکشن میں شکست تمہارا مقدر بنی، انشااللہ اسپیکر الیکشن میں بھی دوبارہ اسی طرح شکست کھا گے۔

Scroll to Top