اسٹیبلشمنٹ ہو یا عدلیہ کسی نے پرواہ نہیں کی کہ یہ ہمارا ملک ہے:جاوید ہاشمی

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہاں اسٹیبلشمنٹ ہو یا عدلیہ کسی نے پرواہ نہیں کی کہ یہ ہمارا ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں سابقہ اور موجودہ اراکین پارلیمنٹیرینز کا کنونشن منعقد کیا گیا جس موجودہ اور سابقہ اراکین نے شرکت کی،کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی اورسینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے

بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے تلخ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جوبیوروکریٹس بھی یہاں موجود ہیں ان کے بچے ملک سے باہر ہیں، یہاں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کسی نے پرواہ نہی کی کہ

یہ ملک ہمارا ہے، پاکستان کو کیا ملا؟یہاں کے غریبوں کیا ملا؟بلوچستان کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےسینئر سیاستدان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے پیار کرتے ہیں، وہ آج بھی اپنے ملک کےساتھ

کھڑے ہیں،ہمارے زخم ہیں ہی اتنے، ہم بھائیوں کی طرح نہیں رہتے،ہم نے دنیا بھر میں پاکستان کو تماشا بنادیا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہوگی تو ہی ملک چلےگا، پاکستان کی طاقت اورجرآت اسی آئین میں ہے، شروع سے ہی اداروں کے بیچ چھیڑ چھاڑ ہوئی،جمہوریت کے تسلسل کیلئےڈائمنڈجوبلی کاانعقاد خوش آئند ہے۔

Scroll to Top