اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں دن دیہاڑے ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس واقعے کی سی سی
ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے سیاہ عبائیہ پہن رکھا ہوتا ہے اور جا رہی ہوتی ہے کہ ایک ملزم پیچھے سے آ کر اسے پکڑ لیا ہے اور اس شرمناک حرکت کے بعد وہاں سے فرار
ہو جاتا ہے۔اس شیطان صفت شخص کی اس حرکت کی ویڈیو زوبیہ خورشید راجا نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ واقعہ سیکٹر آئی 10اسلام آباد میں پیش آیا ہے۔ ملک کے ممتاز صحافی حامد
میر نے زوبیہ خورشید کی اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”یہ تصویر سب مردوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ہمیں اپنی ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال
سیکٹر آئی 10 اسلام آباد میں حوس کے پجاری درندہ صفت شخص کی حرکت دیکھیں ۔
حکام اس پر پوری نوٹس لے۔
@ICT_Police
By @IslamabadNewz
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiaKhurshid) July 18, 2022
بنانا چاہیے ورنہ کل یہی واقعہ آپ کے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے۔“ اسلام آباد پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ہی بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔