کراچی (ویب ڈیسک)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ پاکستانی معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے۔منیب بٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ
سے نکالے جانے پر ردِ عمل دیا ہے۔منیب بٹ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ مولانا مسلمانوں کے دل میں ہیں،
تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا، دل سے کیسے نکالیں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک
نجی میڈیا چینل پر انٹرویو کے دوران سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ʼامریکی سازشʼ کے بیانیے کو سچ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر اکرام اللّٰہ نامی ایک
مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوری سے نکالا گیا ہے
اور موصوف پر ہر قسم کے تبلیغی جماعت کی اجتماعات میں بیان کرنے پر پابندی ہے
انکے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے
کیونکہ انکا تبلیغی جماعت سے خارجہ کیا گیا ہے— Ikramullah Naseem (@realikramnasim) August 8, 2022
صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا گیا تھا۔صارف نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے اور موصوف پر تبلیغی جماعت
Maulana musalmano k dil me hain tablighi jamaat se tu nikaldiya dil se kaisey nikaleingey @realikramnasim https://t.co/I6TZJIjEBF
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) August 8, 2022
کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔صارف کے مطابق تبلیغی جماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، کیوں کہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کا بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل
ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چِھڑ گئی ہے۔متعدد سیاست دان و معروف شخصیات مولانا طارق جمیل کے خلاف تو کوئی حق میں ٹویٹس کر رہا ہے۔واضح رہے کہ تاحال مولانا طارق جمیل کی جانب سے تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔